عاطف اسلم نے یوم آزادی کے کنسرٹ پر بھارتی گانے کی خبر کو جھوٹا قرار دے دیا
تقریب کی ویڈیو شیئر کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر گلوکار کی حب الوطنی پر شک کیا جا رہا ہے ،ْعاطف اسلم کے حمایتیوں کی گفتگو نئے پاکستان میں الزام لگانے والے افراد ان سب کو عزت دینا جان جائیں گے، جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ،ْعاطف
جمعہ 10 اگست 2018 20:04
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی خبروں اور ٹوئیٹس میں تقریب کی کوئی ویڈیو شیئر کیے بغیر دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی گلوکار نے اپنے ہی ملک کے یوم آزادی پر دشمن ملک کا گانا گایا ،ْجہاں کئی صارفین نے عاطف اسلم کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ صارفین اور معروف گلوکاروں نے ان کی سپورٹ بھی کی۔
عاطف اسلم کی سپورٹ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ تقریب کی ویڈیو شیئر کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر گلوکار کی حب الوطنی پر شک کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی کچھ مداحوں نے عاطف اسلم کی حب الوطنی کی مثالیں دینے کیلئے ان کی جانب سے ملک سے محبت کی باتوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔معروف گلوکار و موسیقار شفقت امانت علی خان نے بھی عاطف اسلم کی حمایت کی اور کہا کہ موسیقی پاکستانی یا بھارتی نہیں ہوتی وہ صرف میوزک ہی ہوتی ہے۔خود پر تنقید اور جھوٹی خبر وائرل ہونے کے بعد عاطف اسلم نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے یوم آزادی کے کنسرٹ پر بھارتی گانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ،ْگلوکار نے مختصر ٹوئٹ میں خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بے شک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے۔گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے ان کے خلاف جاری جھوٹی خبر کے خلاف ان کا ساتھ دیا۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ان کے مداح جانتے ہیں کہ وہ سبز حلالی پرچم کی کتنی عزت کرتے ہیں ،ْ انہوں نے لکھا کہ ان کے مداح ان کے خلاف جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کا جواب ٹھیک طرح سے دینا جانتے ہیں۔عاطف اسلم نے لکھا کہ نئے پاکستان میں الزام لگانے والے افراد ان سب کو عزت دینا جان جائیں گے، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.