شوبز ڈیسک *

71سال ہوگئے آزاد ہوئے‘دیگر ممالک کی طرح ترقی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکے‘بشریٰ انصاری

منگل 14 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنے 71سال کا عرصہ بیت چکے ہیںمگر ہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترقی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ایک ایسی لیڈر شپ کاہونا لازمی ہے جو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی لگن رکھتا ہو اور مجھے یقین ہے کہ آج سے ہماری ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ آج اپنے خون کا حق مانگ رہی ہیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جس ہم پاکستان کو دنیا کے ان ترقی یافتہ ممالک میں لے جائیں جن کی مثالیں دی جاتی ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک نے زیادہ ترقی کر لی ہے مگر ہماری اپنی کوتاہیوں سے ہم ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔آج ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اپنے حصے کی ذمے داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 15:50:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :