شوبز ڈیسک *
71سال ہوگئے آزاد ہوئے‘دیگر ممالک کی طرح ترقی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکے‘بشریٰ انصاری
منگل 14 اگست 2018 15:50
(جاری ہے)
گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ایک ایسی لیڈر شپ کاہونا لازمی ہے جو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی لگن رکھتا ہو اور مجھے یقین ہے کہ آج سے ہماری ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ آج اپنے خون کا حق مانگ رہی ہیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جس ہم پاکستان کو دنیا کے ان ترقی یافتہ ممالک میں لے جائیں جن کی مثالیں دی جاتی ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک نے زیادہ ترقی کر لی ہے مگر ہماری اپنی کوتاہیوں سے ہم ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔آج ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اپنے حصے کی ذمے داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.