کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ میں رانی لکشمی بائی کے کردار کو ’’مثالی‘‘ قرار دے دیا

بدھ 15 اگست 2018 14:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ میں رانی لکشمی بائی کے اپنے کردار کو ’’مثالی‘‘ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ میں رانی لکشمی بائی کے کردار کو ’’آئیکونک رول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس کردار کے لئے تلوار کے ساتھ لڑنے کی تربیت حاصل کی، گھڑ سواری سیکھی اور 2روز گھڑ سواری سیکھنے کے بعد مجھے بخار ہو گیا، میں رانی لکشمی بائی کی جرات و حوصلے اور ہمت کا صرف تصور کر سکتی ہوں، میں ان کی عظمت، جرات و شجاعت کے اور بھی زیادہ قریب ہو گئی ہوں، میں نے فلم میں ان کے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 14:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :