خود پر سے ایکشن ہیرو کا ٹیگ ختم کرنا مشکل تھا، اکشے کمار

جمعرات 16 اگست 2018 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کے لئے خود پر سے ایکشن ہیرو کا ٹیگ ختم کرنا مشکل تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئے تو اس وقت انہیں کامیڈی اور رومانوی فلموں کی بجائیصرف ایکشن فلموں کی پیشکش ہوتی تھی14سال تک ایکشن فلموں میں کام کیا جس کے باعث ان پر ایکشن ہیرو کی مخصوص چھاپ لگا دی گئی یہ ان کے لئے مشکل فیز تھا کہ ایکشن ہیرو کے ٹیگ اور تاثر کو ختم کرنا ان کے لئے مشکل تھا لیکن انہوں نے ایسا کیا اور اس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ان کے لئے یہ بہترین فیز ہے کیونکہ اس وقت انہیں فلموں میں مختلف کرداروں کی پیشکش ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 13:40:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :