برٹنی شپیئرز برطانیہ میں اپنے لائیو شو کے دوران شہر کا نام بھول گئیں

بدھ 5 ستمبر 2018 13:07

برٹنی شپیئرز برطانیہ میں اپنے لائیو شو کے دوران شہر کا نام بھول گئیں
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) امریکی گلوکارہ برٹنی شپیئرز برطانیہ میں اپنے لائیو شو کے دوران شہر کا نام بھول گئیں تاہم بروقت اپنی غلطی سدھار کر شرمندگی سے بچ گئیں۔

(جاری ہے)

برٹنی شپیئرز بلیک پول میں لائیو شو کے دوران شہر کا نام بھول گئیں اور پرستاروں سے کہا کہ ’’ہائو آر یو فیلینگ برمنگھم‘‘تاہم اپنی غلطی کا فوری احساس ہونے پر یکدم کہا کہ ’’آئی مین بلیک پول‘‘جس پر سارا سٹیڈیم تالیوں اور قہقہوں سے گونج گیا تاہم کچھ پرستاروں نے ہوٹنگ بھی کی اور برٹنی کو ٹھینگا دکھایا اور بعض نے معاملہ سوشل میڈیامیں بھی ڈال دیا۔

وقت اشاعت : 05/09/2018 - 13:07:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :