انوشکا شرما کو ’’سمیتا پاٹل‘‘ایوارڈ حاصل،ایوارڈ کا ملنا اس بات کا مظہر ہے کہ کیریئر کے دوران فلموں کا انتخاب درست تھا،اداکارہ

جمعہ 21 ستمبر 2018 15:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ’’سمیتا پاٹل‘‘ایوارڈ دیا گیا ہے۔انوشکا کو یہ ایوارڈ ان کی فلمی خدمات کے سلسلے میں پریا درشنی اکیڈمی گلوبل ایوراڈز کی جانب سے دیا گیا ہے ۔انوشکا نے ’’سمیتا پاٹل‘‘ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہاکہ انھیں خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ ان کو ایسے وقت دیا جا رہا ہے جب وہ فلم انڈسٹری میں اپنے 10سال مکمل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایوارڈ کا ملنا اس بات کا مظہر ہے کہ کیریئر کے دوران فلموں کے لئے ان کے انتخاب درست تھے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی فلمی بیک گرائونڈ سے نہیں آئی تھیں نہ ہی اس شعبے میں ان کا کوئی رہنما تھا لیکن اس کے باوجود مجھے اپنانے اور نوازنے کے لئے میں فلم انڈسٹری اور اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں ۔انوشکا کی فلم نئی ’’سوئی دھاگہ‘‘ 28 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے جو مودی کی ’’میک ان انڈیا‘‘ مہم کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 21/09/2018 - 15:20:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :