اداکار پیٹرک ولسن اور ویرا فرمیگا فلم ’’اینابل‘‘کے تیسرے سیکوئیل میں بھی کام کریں گے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ اداکار پیٹرک ولسن اور ویرا فرمیگا فلم ’’اینابل‘‘کے تیسرے سیکوئیل میں بھی کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع کے مطابق ہاررفلم ’’اینابل‘‘کے تیسرے سیکوئیل میںاداکار پیٹرک ولسن اور ویرا فرمیگا اپنے کرداروں ایڈ اور لورین میں دوبارہ نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں نے 2013 میں فلم دی کنجرنگ سے اکٹھے کام شروع کیا تھابعد ازاں وہ اس فلم کے سیکوئیل میں بھی آئے۔اینابل کی تیسری فلم میں بدروح گڑیا ایک شیطان کو بیدار کرتی ہے جو ایڈ کی دس سالہ بیٹی جوڈی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔مذکورہ فلم 3جولائی 2019کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :