فلم انڈسڑی میں دوست نہ بنانے پر افسوس ہے، گوندا

پیر 12 نومبر 2018 14:52

فلم انڈسڑی میں دوست نہ بنانے پر افسوس ہے، گوندا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار گوندا کا کہنا ہے کہ ان کو اس بات کا افسوس ہے کہ انہوں نے فلم انڈسڑی دوست نہیں بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گوندا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ دوست بنانے اور رات دیر تک باہر رہنے کے قا ئل نہیں ہیں لیکن ان کو اس بات کا افسوس ہے کہ ان کے فلم انڈسڑی میں دوست نہیں ہیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اتارچڑھاو زندگی کا حصہ ہیں اور مشکل حالات سے کبھی بھی نہیں گبھرائے ہیں ۔کام سے متعلق انہوں کا کہنا تھا کہ ان کہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ اداکاری اور فلم میں کردارکے ساتھ 100 فیصد تک انصاف کریں کیونکہ ان کا اس بات پر یقین ہے کہ ان کا کام ہی ان کی پہچان ہے۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:52:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :