فلم کی کہانی کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں، جان ابراہام

بدھ 14 نومبر 2018 14:44

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ کے ہدا یت کار اور اداکار جان ابراہام کا کہنا ہے کہ وہ فلم بناتے ہوئے فلم کی کہانی کو زیادہ یرجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جان ابراہام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور ادا کار اور ہدایتکار وہ فلم میںکہانی کے مواد کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلم کی کہانی کا مواد جتنا معیاری ہوگا شائقین اس فلم کو اتنا ہی سراہیں گے ۔ ان کی فلم ’’بٹلا ہائوس‘‘ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس فلم کے معیاری مواد کی وجہ سے کام کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم میں جان ابراہام مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 14:44:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :