فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا گانا ’’حسن پرچم‘‘ ریلیز

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:28

فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا گانا ’’حسن پرچم‘‘ ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کا تیسرا گانا ’’حسن پرچم‘‘ ریلیزکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’زیرو‘‘ کا تیسرا گانا ’’حسن پرچم‘‘ ریلیزکر دیا گیا جس کا آغاز اداکار شاہ رخ خان سے کیا گیا ہے جس میں انہیں ہلدی لگائی جارہی ہوتی ہے اور انہیں ان کا دوست بتاتا ہے کہ ببیتا کماری آج مال میں آرہی ہے۔ جو اداکارہ ببیتا کماری یعنی کترینہ کیف جسے گلوکارہ راجا کماری اور بھومی تریویدی نے گایا، کمپوز اجے۔ اتول اور لکھا ارشاد کامل نے ہے جبکہ اس کی کوریوگرافی بوسکو مارٹس نے دی ہے۔ فلم رواں ماہ 21تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 12:28:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :