سیف علی خان ’’کیدارناتھ ‘‘ میں سارا علی خان کی اداکاری کے معترف

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں بیٹی سارا علی خان کی اداکاری کے معترف ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں بیٹی سارا علی خان کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سارا نے میری نسبت اچھی اداکاری کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ انہوں نے سارا کے فلم انڈسٹر ی میں کامیاب آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں سارا کا شاندار مستقبل نظر آرہا ہے۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 14:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :