کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کا پوسٹر جاری

منگل 18 دسمبر 2018 14:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اور رادھا کرشنا جگرلامودی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’مانیکرنیکا دا کوئین آف جھانسی ‘‘کے پوسٹر میں کنگنا شاہی لباس میں بچے کو گود میں لئے بیٹھی دکھائی دی گئی ہیں۔ فلم کی کہانی بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی کی ملکہ رانی لکشمی بائی زندگی پر مبنی ہے جس میں کنگنا رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 14:24:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :