کامیڈی فلم ’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘کا ٹریلر ریلیز

فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 7جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی

بدھ 19 دسمبر 2018 12:56

کامیڈی فلم ’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘کا ٹریلر ریلیز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈکامیڈی فلم ’’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘‘کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہی2016کی فلم کے اس سیکوئل کو ہدایتکارکرِ س رینائوڈ کی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اٴْٹھواتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا ، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب ملکر ایکساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ ، البرٹ بروکس ، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈفلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 7جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :