پاکستان کے میر ظفر علی نے ’’اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ میں تیسری بار آّسکر ایوارڈ جیت لیا
بدھ 16 اپریل 2014 18:01
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اپریل 2014ء) اداکاری کی دنیا کے اس سب سے بڑے ’’آسکر‘‘ ایوارڈز کو حاصل کرنے والی پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو آج پاکستان کا ہر فنکار جانتا ہے لیکن ملک کا ایک سپوت ایسا بھی ہے جو یہ اعزاز 3 مرتبہ حاصل کرچکا ہے لیکن وطن عزیز میں ایسے بہت کم لوگ ہیں جو انہیں جانتے ہیں اور وہ ہیں ویژول ایفیکٹ ٹیکنالوجی کے ماہر میر ظفر علی۔
گزشتہ برس دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ نے اپنی کہانی اور اسپیشل ویژول کے باعث باکس آفس اور ناظرین کے دلوں میں خوب جگہ بنائی، یہ فلم باکس آفس پر اپنی آمدنی کے علاوہ کئی شعبوں میں میں ریکارڈ بناچکی ہے۔ خاص طور پر فلم کے کردار شہزادی ایلسا کے برفانی محل کو فلم کے ناظرین اور مبصرین نے خوب سراہا۔(جاری ہے)
کراچی سے تعلق رکھنے والے میر ظفر علی نے اپنی ابتدائی تعلیم روشنیوں کے شہر میں ہی حاصل کی ، اسی شہر میں انہوں نے سافت ویئر انجینئیرنگ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے امریکی ریاست جارجیا کے ساوانا کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے ویژول ایفیکٹس کی تعلیم مکمل کی۔ اپنے کام کی بدولت انہوں نے پہلا آسکر ایوارڈ 2008 میں فلم “دی گولڈن کمپاس” اور دوسرا “لائف آف پائی” میں ویژول ایفیکٹس کے شعبے میں حاصل کیا تھا۔ صرف ان تین فلموں میں ہی نہیں بلکہ وہ ’’دی دے آفٹر ٹومورو‘‘، ’’اسپائڈر مین 3‘‘، ’’گھوسٹ رائڈر‘‘ اور ’’ایکس مین‘‘ جیسی شہرہ آفاق فلموں میں بھی اپنے کمالات دکھا چکے ہیں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
paris jackson
Farhan Ali Agha
Noman Ijaz
Adrien Brody
Heer
jaya prada
Chris Pine
Britt Robertson
Diana Penty
Arjumman Mughal
Monica Bellucci
Jason Momoa
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں