فنکار کو سیاست سے دور رہنا چاہیے ،فنکا ر کا اصل مقام اس کا پروفیشن ہوتا ہے ‘ کامیڈین افتخار ٹھاکر

پیر 23 فروری 2015 13:49

فنکار کو سیاست سے دور رہنا چاہیے ،فنکا ر کا اصل مقام اس کا پروفیشن ہوتا ہے ‘ کامیڈین افتخار ٹھاکر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار افتخا ر ٹھاکر نے کہا ہے کہ دین سے دوری کے باعث ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے ، خدا نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے مگر مگر نفسا نفسی کے باعث ہم لوگ خدا کی یاد سے غافل ہوچکے ہیں ، بحثیت مسلمان ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ مستحق اور نادار لوگوں کی خندہ پیشانی سے مدد کریں ۔

” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

23فروی 2015ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دور حاضر کے کمرشل تھیٹر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ،گھسے پٹے موضوعات کو چھوڑ کر نت نئے ڈرامے پیش کرنا چاہیے جس میں شائقین کیلئے کوئی اچھا پیغام ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر میں ہر طرح کے کردار اداکیے ہیں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی اور معیاری کامیڈی سے شائقین ڈرامہ کے دلوں پر اچھا تاثر قائم کر سکوں اور کوئی ایسا جملہ ادا نہ کروں جس سے کسی بھی بھی انسان یاجماعت کی دل آزاری ہو ۔ ایک سوال یک جواب میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ فنکار کو سیاست سے دور رہنا چاہیے کیونکہ فنکا ر کا اصل مقام اس کا پروفیشن ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 13:49:00