ماڈل ایان علی پرانے سامان سے عاجر آ گئیں

لاکھوں روپے مالیت کا نیا میک اپ‘ دیگر جیولری وغیرہ کا سامان کراچی پہنچ گیا

اتوار 27 مارچ 2016 13:12

ماڈل ایان علی پرانے سامان سے عاجر آ گئیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) معروف خوبرو ماڈل ایان علی پرانے سامان سے عاجر آ گئیں اور لاکھوں روپے مالیت کا نیا میک اپ‘ دیگر جیولری وغیرہ کا سامان کراچی پہنچ گیا۔ کسٹم حکام سے کلیئرنس کے بعد ایان علی کو دیا جائے گا۔ سامان 6 لاکھ روپے مالیت کا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی نے غیر ملکی امپورٹڈ میک اپ کا سامان اور جیولری منگوائی ہے۔

ایک لپ اسٹک ایسی ہے جن میں بیک وقت کئی رنگ شامل ہیں جگہ بدل بدل کر یہ لپ اسٹیک استعمال کی جا سکتی ہے۔ چہرے کو شاداب کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی عمر میں کمی لانے والی بیوٹی کریم‘ کانوں کے بہت ہی ہلکے وزن کے قیمتی ترین ٹاپس بھی منگوائے گئے ہیں۔ ایان علی یہ نئی اشیاء سپریم کورٹ میں متوقع پیشی کے دوران پہنیں گی۔

وقت اشاعت : 27/03/2016 - 13:12:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :