بالی وڈ اداکار دلیپ کمار صحت یاب ہوگئے

جمعہ 22 اپریل 2016 14:56

بالی وڈ اداکار دلیپ کمار صحت یاب ہوگئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار دلیپ کمار کی صحت بہتر ہونے کے بعد انکو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کو سینے میں انفیکشن کے باعث بندرا کے نواحی لیلاوتی ہسپتال میں ایک ہفتہ قبل داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلیپ کمار اب مکمل طورپر صحت یاب ہیں۔93 سالہ دلیپ کمار کافلمی کیریئر 6 عشروں پر محیط رہا ہے اور گزشتہ روز بھی ان سے اداکار عامر خان نے ملاقات کی تھی۔دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے اور انہوں نے کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا جس میں مغل اعظم، دیوداس، گنگا جمنا، رام اور شیام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔

وقت اشاعت : 22/04/2016 - 14:56:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :