راکیش روشن کا فلم ’’قابل‘‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار

جمعہ 3 فروری 2017 13:11

راکیش روشن کا فلم ’’قابل‘‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) بالی وڈ فلمساز راکیش روشن نے اپنی فلم ’’قابل‘‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راکیش روشن اور سنجے گپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’ قابل‘‘ 25 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے،جو کہ باکس آفس پر 80 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔فلم کی کامیابی سے راکیش روشن خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

راکیش روشن نے کہا ہم لوگوں کے لئے بہت اچھا ہے کہ ایک ساتھ ریلیز ہونے والی فلمیں قابل اور رئیس کامیاب رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی محنت اور لگن سے یہ فلم بنائی ہے،سامعین نے بھی فلم کو بہت سراہاہے۔فلمساز نے کہا کہ ’’قابل‘‘ کے لئے ہمیں جو پذیرائی مل رہی ہے وہ ویسا ہی ہے جیسا کہو نا پیار سے ملی تھی۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں رتیک روشن اور یمی گوتم نے اہم کردار اداکیا ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 13:11:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :