ہر فلم میں اپنی اداکاری کے نئے پہلو اجاگر کرنا چاہتی ہوں، پرینیتی چوپڑا

بدھ 29 نومبر 2017 12:34

ہر فلم میں اپنی اداکاری کے نئے پہلو اجاگر کرنا چاہتی ہوں، پرینیتی چوپڑا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ہر فلم میں مختلف اور نئے کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے نئے پہلو اجاگر کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ کیریئر کے اس دور میں فلموں میں ایک جیسے کردار میرے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے، میں ایک جیسے کرداردھرانے کو ترجیح نہیں دیتیں بلکہ مجھے چیلنجز کردار پسند ہیں اور ہر فلم میں مختلف اور نئے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے اداکاری شروع کی ہے ہدایتکار دیباکر بینرجی ہمیشہ میری ڈریم ڈاریکٹرز کی لسٹ میں شامل رہے ہیں انہیںکردار کو مفصل اور باریکی سے دیکھنے کے لئے مہارت حاصل ہے، ان کے ساتھ فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار ‘‘ میں کام کرنے میں بہت مزا آرہا ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2017 - 12:34:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :