فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے نئے گانے’’پراپر پٹولہ‘‘ کا ٹیزر جاری

بدھ 3 اکتوبر 2018 13:32

فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے نئے گانے’’پراپر پٹولہ‘‘ کا ٹیزر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے نئے گانے’’پراپر پٹولہ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کے نئے گانے’’پراپر پٹولہ‘‘ کا 27سکینڈ پر مبنی ٹیزر جاری کیا ہے۔ گانے کو کمپوز بادشاہ نے کیا ہے جبکہ اس میں اپنی آواز کا جادو دلجیت دوسنج، بادشاہ اور آستھا گل نے جگایا ہے، فلم کے ہدایت کار ویپل امروتل شا ہیں ،فلم 19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/10/2018 - 13:32:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :