فلم ’’بدھائی ہو‘‘ اور فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل، 18اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش ہوں گی

پیر 15 اکتوبر 2018 11:30

فلم ’’بدھائی ہو‘‘ اور فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل، 18اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش ہوں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ایوشمن کھرانہ کی فلم ’’بدھائی ہو‘‘ اور فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔دونوں فلمیں اب شیڈول تاریخ سے ایک روز قبل18اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ دونوں فلموں کا باکس آفس پر کڑا ٹکرائو متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوشمن کھرانہ کی فلم ’’بدھائی ہو‘‘ اور ارجن کپور کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ پہلے 19اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننی تھیں تاہم انھیں اب ایک دن پہلے 18اکتوبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے،فلم ’’بدھائی ہو‘‘میں ایوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا شامل ہیں اور فلم کے ہدایت کار امیت راویندرناتھ شرما ہیں جبکہ فلم فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑاشامل ہیں،فلم کے ہدایت کار ویپل امروتل شا ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 11:30:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :