رندیپ ہودا نے نئی فلم ’’بیٹل آف سارا گڑھی ‘‘کے لئے گھنی داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں

جمعہ 19 مئی 2017 12:15

رندیپ ہودا نے نئی فلم ’’بیٹل آف سارا گڑھی ‘‘کے لئے گھنی داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا نے ہدایتاکار راج کمار سنتوشی کی نئی فلم ’’بیٹل آف سارا گڑھی ‘‘ کے لئے گھنی داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں ،فلم میں اداکار سپاہی حوالدار ایشار سنگھ کا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رندیپ ہودا نے فلموں میں اپنے مختلف روپ دھارنے کے حوالے سے کہا کہ کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے مختلف روپ اپنانے پڑتے ہیں اور اس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی تبدیلی پہلی بار نہیں کی بلکہ اس سے قبل فلم’’ سربجیت‘‘ میں سربجیت سنگھ کے کردار کے لئے جسمانی تبدیلیاں لائیں اور اس کے بعد فلم ’’دو لفظوں کی کہانی‘‘ کے لئے 30 کلو وزن بڑھایا اوراس حوالے سے میرے والدین کا خیال ہے کہ میں بلکل پاگل ہوں لیکن بنیادی طور پر یہ اندرونی ہلچل ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/05/2017 - 12:15:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :