رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماواتی ‘‘کی شوٹنگ سے 2 ہفتے کا بریک لے لیا

منگل 30 مئی 2017 13:42

رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماواتی ‘‘کی شوٹنگ سے 2 ہفتے کا بریک لے لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماواتی ‘‘کی شوٹنگ سے 2 ہفتے کا بریک لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکاررنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماواتی ‘‘میں الائوالدین خلجی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،جنہیں حال ہی میں سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سر پر چوٹ آئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے رنویر سنگھ نے فلم ’’پدماواتی ‘‘سے 2 ہفتے کا بریک لے لیاہے اور لندن میں چھٹیاں منانے کے لئے چلے گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:42:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :