جودھپور کی عدالت نے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 6 جولائی کو خود پیش ہونے کی ہدایت

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:09

جودھپور کی عدالت نے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 6 جولائی کو خود پیش ہونے کی ہدایت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) بھارتی شہر جودھپور کی عدالت نے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو 6 جولائی کو خود پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہرن شکار کیس میں مقامی عدالت سے بری ہونے کے فیصلے کو راجھستان کی حکومت نے سیشن عدالت میں چیلنج کر دیا تھا جس پر جودھپور کی عدالت نے سلمان خان کو اگلی پیشی پر بذات خود عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ہوئی تو سلمان کے وکلا ہستی مل سارسوت اور آنند ڈیسائی پیش ہوئے اور اپنا وکالت نامہ پیش کیا۔ عدالت نے آئند ہ پیشی تک 20 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے اور 6 جولائی کو سلمان خان کو ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ سلمان خان نے ہرن کے شکار کیلئے جو ہتھیار استعمال کیا تھا، اس کے لائسنس کی میعاد ختم ہو گئی تھی، جس پر محکمہ جنگلات نے سلمان خان کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ آرمز ایکٹ کیس میں نچلی عدالت نے 18 جنوری 2017ء کو سلمان خان کو بری کر دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف راجستھان حکومت نے ضلعی و سیشن عدالت میں 7 مارچ کو اپیل دائر کی تھی۔
وقت اشاعت : 22/04/2017 - 12:09:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :