سلمان اورشاہ رخ خان ڈسٹری بیوٹرکو لے ڈوبے‘دونوں خانز کا سحر ٹوٹ گیا
دونوں خانزکی فلمیں ’’ٹیوب لائٹ‘‘ اور’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ توقع کیخلاف ناکامی کا شکار ہوگئیں سلمان اور شاہ رخ خان کی ناکام فلموں کی وجہ سے میرے 60 کروڑ روپے ڈوب گئے‘ڈسٹری بیوٹر
پیر 14 اگست 2017 12:37
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق این ایچ اسٹوڈیوز کے مالک اور فلم ڈسٹری بیوٹرنریندرا ہراوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ٹیوب لائٹ اور جب ہیری میٹ سیجل کے حقوق فلموں کی ریلیز سے قبل ہی خرید لیے تھے انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ دونوں فلمیں باکس آ فس پر ناکامی کا شکار ہوجائیں گی، کیونکہ لوگ فلم دیکھنے نہیں بلکہ سلمان اور شاہ رخ کو دیکھنے سینما آ تے ہیں تاہم فلموں کی ناکامی سے انہیں سخت دھچکا لگا ہے جب کہ ان کے 60 کروڑ روپے بھی ڈوب گئے۔
ہراوت نے کہا کہ سلمان خان نے ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نقصان اٹھانے والے تمام ڈسٹری بیوٹرز کو اپنی جیب سے رقم اداکریں گے ، میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان 35 کروڑ کی رقم بھی اداکرچکے ہیں لیکن مجھے ابھی تک کوئی پیسہ نہیں ملا۔دوسری جانب نریندرا ہراوت کو شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی ناکامی سے دوبارہ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سیجل باکس آ فس پرناکام ہوجائے گی ٹیوب لائٹ کی طرح میں نے اس فلم کے بھی حقوق خریدے ہوئے تھے اور اب میں 60 کروڑ کی بھاری رقم کا نقصان اٹھا چکا ہوں، میری شاہ رخ خان سے درخواست ہے کہ وہ میرا نقصان پورا کریں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Sooraj R. Barjatya
Rebecca Hall
Twinkle Khanna
Jessica Biel
Genesis Rodriguez
Alicia Vikander
Sahir Lodhi
Lena Headey
Neil Nitin Mukesh
Camilla Belle
Rahat Kazmi
Annie Tahira
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ