سلمان اورشاہ رخ خان ڈسٹری بیوٹرکو لے ڈوبے‘دونوں خانز کا سحر ٹوٹ گیا
دونوں خانزکی فلمیں ’’ٹیوب لائٹ‘‘ اور’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ توقع کیخلاف ناکامی کا شکار ہوگئیں سلمان اور شاہ رخ خان کی ناکام فلموں کی وجہ سے میرے 60 کروڑ روپے ڈوب گئے‘ڈسٹری بیوٹر
پیر 14 اگست 2017 12:37
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق این ایچ اسٹوڈیوز کے مالک اور فلم ڈسٹری بیوٹرنریندرا ہراوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ٹیوب لائٹ اور جب ہیری میٹ سیجل کے حقوق فلموں کی ریلیز سے قبل ہی خرید لیے تھے انہیں یقین نہیں تھا کہ یہ دونوں فلمیں باکس آ فس پر ناکامی کا شکار ہوجائیں گی، کیونکہ لوگ فلم دیکھنے نہیں بلکہ سلمان اور شاہ رخ کو دیکھنے سینما آ تے ہیں تاہم فلموں کی ناکامی سے انہیں سخت دھچکا لگا ہے جب کہ ان کے 60 کروڑ روپے بھی ڈوب گئے۔
ہراوت نے کہا کہ سلمان خان نے ٹیوب لائٹ کی ناکامی کے بعد سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نقصان اٹھانے والے تمام ڈسٹری بیوٹرز کو اپنی جیب سے رقم اداکریں گے ، میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان 35 کروڑ کی رقم بھی اداکرچکے ہیں لیکن مجھے ابھی تک کوئی پیسہ نہیں ملا۔دوسری جانب نریندرا ہراوت کو شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی ناکامی سے دوبارہ بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ شاہ رخ خان کی فلم جب ہیری میٹ سیجل باکس آ فس پرناکام ہوجائے گی ٹیوب لائٹ کی طرح میں نے اس فلم کے بھی حقوق خریدے ہوئے تھے اور اب میں 60 کروڑ کی بھاری رقم کا نقصان اٹھا چکا ہوں، میری شاہ رخ خان سے درخواست ہے کہ وہ میرا نقصان پورا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.