ماضی کی کئی نامور اداکارائیں نئے کرداروں میں مس فٹ نظر آتی ہیں،شائقین کاسروے

اتوار 22 فروری 2015 15:49

ماضی کی کئی نامور اداکارائیں نئے کرداروں میں مس فٹ نظر آتی ہیں،شائقین کاسروے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 22فروری 2015ء) لکھاری نئی کہانی لکھ رہا ہے مگر کردار بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں‘ ماضی کی کئی نامور اداکارائین نئے کردار میں مس فٹ نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

شائقین میں کئے گئے سروے پر مبنی ایک رپورٹ کے مطابق داکارائیں برسوں سے فلموں اور ڈراموں میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے لگاتار 20 ویں سالگرہ مناتی آ رہی ہیں ریشم اور میرا سمیت کسی بھی اداکارہ نے ابھی تک اپنی عمر کے راز سے پردہ نہیں اٹھایا۔

مرینہ خان 52 سال کی ہو گئیں مگر آج بھی خود کو کم عمر سمجھتی ہیں۔ نادیہ خان 35 سال کی‘ نرگس کی عمر 41 سال اداکارہ نیلی 48 سال‘ روبینہ اشرف 55 سال‘ سائرہ خان 44 سال‘ ثمینہ احمد 65 سال‘ اداکارہ ثناء 36 سال‘ وینزہ 43 سال‘ شگفتہ اعجاز 55 سال‘ زیبا بختیار 52 سال جبکہ اداکارہ توایان کی عمر 21ویں سال میں ہیں۔

وقت اشاعت : 22/02/2015 - 15:49:06

Rlated Stars :