شاہ رخ خان 10دسمبر سے ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے

منگل 14 نومبر 2017 13:10

شاہ رخ خان 10دسمبر سے ٹی وی شو کی میزبانی کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو ’’ ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ‘‘ 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا نیا ٹی وی شو اس سے قبل دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا، بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی اس شو میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے۔شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مذید اقساط عکسبند کی جائیں گی ۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 13:10:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :