سونو نگم کی ہٹ دھرمی، اذان کے معاملے پر ہونے والی تنقید کو پھر سے غنڈا گردی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 مئی 2017 19:38

سونو نگم کی ہٹ دھرمی، اذان کے معاملے پر ہونے والی تنقید کو پھر سے غنڈا گردی قرار دے دیا
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05مئی2017ء) سونو نگم نے اذان کے معاملے پر ہونے والی تنقید کو پھر سے غنڈا گردی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے پھر سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اذان کے معاملے پر ہونے والی تنقید کو پھر سے غنڈا گردی قرار دے دیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سونو نگم کا کہنا تھا کہ ان کے گھر اذان کی آواز ہی آتی ہے اس لیے انہوں نے اذان سے متعلق ہی بیان دیا۔

(جاری ہے)

ان کے خیال میں اس معاملے پر ان پر جو بھی تنقید کی جا رہی ہے وہ غنڈہ گردی ہی ہے۔ واضح رہے کہ سونو نگم کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ صبح سویرے ان کے گھر میں اذان کی آواز آنے کے باعث ان کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ تاہم ان کے اہل محلہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سونو نگم کے گھر کے قریب کوئی مسجد واقع ہی نہیں ہے۔ جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سونو نگم نے اذان کیخلاف دیے گئے بیان سے کچھ روز قبل ہندو انتہاء پسند رہنما اور یو پی کے وزیراعلی یوگی ناتھ سے ملاقات کرکے ان کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔
وقت اشاعت : 05/05/2017 - 19:38:19

Rlated Stars :