معیاری فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے پیشکشوں کو ٹھکرا رہی ہوں، شمیتا شیٹھی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:05

معیاری فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے پیشکشوں کو ٹھکرا رہی ہوں، شمیتا شیٹھی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی نے کہا کہ معیاری فلم کی پیشکش نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر رہی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمیتا شیٹھی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ معیاری فلم کی پیشکش نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر رہی ہیں اور مسلسل فلموں کی پیشکشوں کو ٹھکرا رہی ہیں تاہم اگر مستقبل میں انہیں کسی ایسی فلم کی پیشکش ہوئی جس کا سکرپٹ انہیں دلچسپ لگا تو وہ اس پیشکش کو رد نہیں کریں گی،اداکارہ کی وجہ شہرت سال 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم محبتیں بنی۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 14:05:39