ارشد وارثی نے فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی

منگل 22 اگست 2017 13:49

ارشد وارثی نے فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے ٹوئٹر پر فلم ’’گول مال اگین‘‘ کے ساتھی اداکاروں تشار کپور اور کونال کیمو اور بیک گرائونڈ ڈانسرز کے ساتھ سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فلم کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

گول مال سلسلے کی چوتھی فلم کی عکسبندی ممبئی ،گووا ،حیدرآباد اور اوٹے میں کی گئی۔فلم میں اجے دیوگن ،تبو ارشد وارثی ، تشار کپور،کونال کیمو ،پرینیتی چوپڑا ،شریاس تلپاڈے ،جونی لیور اور سنجے مشرا شامل ہیں۔ فلم رواں سال دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/08/2017 - 13:49:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :