کنگنا رناوت نے فلم ’’مونیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے لیا

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

کنگنا رناوت نے فلم ’’مونیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’مونیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں جودھپور میں فلم ’’مونیکرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں،اداکارہ اپنے بھانجے کی پیدائش پر فلم کی عکسبندی سے عارضی طور پر وقفہ لے کر اپنے گھر آئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق فلم کی عکسبندی جودھپور میں30 نومبر تک جاری رہے گی۔فلم آئندہ سال27 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:38:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :