اپنی فلموں اور کرداروں کے ساتھ ناانصافی کی متحمل نہیں ہو سکتی، تاپسی پنو

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

اپنی فلموں اور کرداروں کے ساتھ ناانصافی کی متحمل نہیں ہو سکتی، تاپسی پنو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلموں اور کرداروں کے ساتھ ناانصافی کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک خود کو سٹار یا محفوظ تصور نہیں کرتیں ،مجھے متعدد فلموں سے اس وقت نکالا گیا جب فلموں کی عکسبندی شروع ہونے کو ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مضبوط حمایت یا اچھی اور کامیاب فلموں کی بدولت فلم انڈسٹری میں رہا جا سکتا ہے اور میرے لئے صرف ایک صورت میں فلم انڈسٹری میں رہا جا سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ میری تمام فلموں کو باکس آفس پر کامیاب ہونا ہو گا بصورت دیگر مجھے فلم انڈسٹری سے باہر پھینک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فلموں اور کرداروں میں اپنا بہترین دینا ہو گا اور میں اپنی فلموں اور کرداروں کے ساتھ غلط اور ناانصافی کرنے کا سوچ نہیں سکتی۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 14:38:06

Rlated Stars :