سنجے لیلا بھنسالی کی میوزک کی حس راج کپور کی طرح تیز ہے،لتا منگیشکر

جمعرات 22 مارچ 2018 11:42

سنجے لیلا بھنسالی کی میوزک کی حس راج کپور کی طرح تیز ہے،لتا منگیشکر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)بالی وڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی میوزک کی حس راج کپور کی طرح تیز ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے میوزک کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کا میوزک ہمیشہ سے بے حد پسند ہے، پہلے اسمائیل دوربرجی تھے جن کا میوزک بہت اچھا ہوتا تھا اور اب سنجے لیلا بھنسالی ہیں جو اپنی فلموں کے لئے خود میوزک ترتیب دیتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمساز کو اپنی فلم کے بہترین میوزک اور موسیقی کی کیفیت کو سمجھنے کے لئے خود ایک موسیقار بننا پڑتا ہے اور بھنسالی میں یہ خوبی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی میوزک کی حس راج کپور کی طرح تیز ہے کیونکہ راج کپور ایک مکمل موسیقار تھے جو تبلہ نواز، ہارمونیم اور پیانو بھی بجاتے تھے، انہوں نے گانے بھی کمپوز کئے اور اپنے گانوں کو پیشہ وارانہ گلوکاروں کے حوالے کرنے سے پہلے خود بھی گاتے تھے۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 11:42:33

Rlated Stars :