قازقستان میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد ،ْمختلف ممالک سے نامور ڈیزائنرزنے حصہ لیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:47

قازقستان میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد ،ْمختلف ممالک سے نامور ڈیزائنرزنے حصہ لیا
بشکک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء)قازقستان میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیاجس میں دنیا کے مختلف ممالک سے نامور ڈیزائنرزنے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

4 روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم گرما اور بہارکی مناسبت سے ڈیزائنرزنے اپناکلیکشن پیش کیا۔الماتی شہر میں منعقد ہونے والے اس فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی رہیں ۔10اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 4روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 13اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگیا۔

وقت اشاعت : 14/10/2017 - 11:47:40