ہدایت کار، ماڈل اور اداکار عدنان ملک بہت جلد فلم ’کیک‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرینگے

پیر 29 مئی 2017 18:27

ہدایت کار، ماڈل اور اداکار عدنان ملک بہت جلد فلم ’کیک‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان کے نامور ہدایت کار، ماڈل اور اداکار عدنان ملک بہت جلد فلم ’کیک‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔عدنان ملک بہت سے اشتہارات اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کا ماہرہ خان کے ساتھ کیا گیا پہلا ڈرامہ ’صدقے تمہارے‘ بھی شائقین کو بیحد پسند آیا تھا۔ان کی پہلی فلم ’کیک‘ کی ہدایات عاصم عباسی دے رہے ہیں، جس کی شوٹنگ کراچی، لندن اور سندھ کے چند علاقوں میں کی جائے گی۔

عدنان ملک نے ایک انٹرویو میں اپنی ڈیبیو فلم ’کیک‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ ایک دل کو چھو لینے والی کہانی پر مبنی فلم ہے، اس میں مزاحیہ مناظر بھی ہیں، جسے نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’جب میں نے پہلی مرتبہ فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے، اگر صرف پڑھنے سے میرا یہ حال ہوا تو فلم کی شکل میں اس کہانی کے سامنے آنے پر شائقین کو کیسا محسوس ہوگا‘۔

عدنان ملک کے مطابق ’میں پیسوں اور مشہور ہونے کے لیے فلموں میں کام نہیں کرتا، مجھے نہیں لگتا اب تک پاکستان میں کیک جیسی فلم بنائی گئی ہے، یہ ایک جذباتی فلم ہے اور میرا کردار شائقین کو سرپرائز کردے گا‘۔اس فلم میں عدنان ملک کے ساتھ صنم سعید اور آمنہ شیخ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:27:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :