احسن خان نے عید الفطر پر لائیو شو کے لئے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ معاہدہ کر لیا

بدھ 14 جون 2017 13:04

احسن خان نے عید الفطر پر لائیو شو کے لئے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ معاہدہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) اداکار و ماڈل احسن خان نے عید الفطر پر لائیو شو کے لئے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احسن خان کراچی پی ٹی وی ہوم سے جاری رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے عید الفطر پر نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں میزبانی کے لئے کثیر رقم لیکر معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت وہ عید الفطر کے روز نجی ٹی وی چینل کی لائیو ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی عید الفطر کے موقع پر احسن خان نے نجی ٹی وی چینل پر لائیو ٹرانسمیشن میں میزبانی کی تھی ۔

وقت اشاعت : 14/06/2017 - 13:04:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :