ہر کسی کو یوگا کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرنا چاہیئے،ملائیکہ اروڑا خان

بدھ 21 جون 2017 17:57

ہر کسی کو یوگا کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرنا چاہیئے،ملائیکہ اروڑا خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے کہا ہے کہ ہر کسی کو یوگا کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے کہا ہے کہ ہر کسی وک یوگا ورزش کرنی چاہیئے اور اسے اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی باڈی کے مطابق ورزش کرنی چاہیئے چاہے وہ جم ہو ،تیراکی ہو یا بھاگنے والی وزرش ہو اورتھوڑی سی یوگا ورزش حصت کے لئے بے حد مفید ہے ۔واضح رہے کہ بھارت میں انٹرنیشنل یوگا کا دن منایا جارہا ہے اور اس سال اس دن کا تھیم امن اور ہم آہنگی کے لئے یوگا کے تحت منایا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 21/06/2017 - 17:57:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :