بالی وڈ ستاروں سے وابستہ اشیاء نیلامی کے لئے پیش

ہفتہ 24 جون 2017 13:30

بالی وڈ ستاروں سے وابستہ اشیاء نیلامی کے لئے پیش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2017ء) ممبئی میں دی گریٹ انڈین شو آن ارتھ ‘کے نام سے 22 جون کو ہونے والی نیلامی میں سنیما کی کئی ایسی پرانی، یادگار اور اوریجنل چیزیں رکھی گئیں جو شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملیں گی۔

(جاری ہے)

آج کے دور کے خان ستاروں سے وابستہ چیزیں ہوں یا پھر فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلموں کی نایاب تصاویر، ان کے خود کے بنائے خاکے، فلم مغل اعظم کا ہندی اور اردو میں شائع ہونے والا پریمیئر کتابچہ اور دعوت نامہ، ہندی سنیما کی تاریخ سے منسلک تقریبا 115 چیزیں اس نیلامی کا حصہ ہیں۔

آرٹ اور فلموں کی یادوں سے وابستہ علامات (میمربلیا) کلیکٹر اور آکشن ہائوس اویشس 2000سے ہی اس نیلامی کا انعقاد کرتا رہا ہے۔شاہ رخ خان کے ڈوڈل کی ابتدائی قیمت جہاں ایک لاکھ 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے وہیں منوج کمار کی فلم انقلاب کے آرٹ شیٹ میں بنی8 بڑے پوسٹرز کی قیمت سب سے زیادہ یعنی پانچ لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 24/06/2017 - 13:30:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :