ایان علی نے سیکرٹری داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

منگل 14 فروری 2017 14:25

ایان علی نے سیکرٹری داخلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) سپر ماڈل ماڈل ایان علی نے سیکرٹری داخلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔توہین عدالت کی درخواست لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالتی حکم کے باوجود ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا جائے کہ وہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کریں۔درخواست میں کہا گیا کہ وزیرداخلہ کے حکم پر ہراساں کیے جانے کا عمل جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 14/02/2017 - 14:25:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :