فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی تیاریاں شروع

منگل 28 فروری 2017 11:38

فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی تیاریاں شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) بالی وڈ کے معروف ہدایتکار سبھاش کپور نے فلم ’’جولی ایل ایل بی 3 ‘‘کی تیاری شروع کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سبھاش کپور نے ’’جولی ایل ایل بی ٹو‘‘ کی کامیابی کے بعد ودھ ونود چوپڑا اور راجکمار ہیرانی کی فلم ’’منا بھائی چلے امریکا‘‘ کی ہدایتکاری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اوراب وہ جولی ایل ایل بی کے تیسرے حصہ کی تیاری میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی ریلیز ہونے والے اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی ٹو‘‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہو چکی ہے اور اس کی نمائش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2017 - 11:38:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :