شیکھر سمن نے فلم "رنگون" کی ناکامی کا ذمہ دار کنگنا رناوت کو ٹھہرا دیا

منگل 28 فروری 2017 13:58

شیکھر سمن نے فلم "رنگون" کی ناکامی کا ذمہ دار کنگنا رناوت کو ٹھہرا دیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نے باکس آفس پر فلم "رنگون" کی ناکامی کا ذمہ دار بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو ٹھہرا دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شیکھر سمن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ "کوئین اداکارہ اپنے غیر موجود سٹار بننے کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں اور فلم رنگون کی ناکامی ان کے ساتھ انصاف ہی"۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن کے بیٹے ادھیایان اور کنگنا رناوت کے درمیان گزشتہ سال تلخ کلامی ہوئی تھی۔ ادھیایان کے مطابق کنگنا رناوت نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ منشیات کے عادی ہیں۔ وشال بھردواج کی ہدایت کردہ فلم "رنگون " 24 فروری کو ریلیز کی گئی اور توقعات کے مطابق بزنس نہیں کر سکی۔ فلم 4 روز میں صرف 20-22 کروڑ روپے کما سکی ہے ۔فلم میں شاہد کپور ،سیف علی خان اور کنگنا رناوت شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 28/02/2017 - 13:58:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :