بالی وڈ فلم انڈسٹری میں رشتہ داری یا تعلق کام نہیں آتا ،اداکار نواز الدین صدیقی

بدھ 22 مارچ 2017 12:53

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں رشتہ داری یا تعلق کام نہیں آتا ،اداکار نواز الدین صدیقی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بالی وڈ میں اقربا پروری نہیں پائی جاتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کام نہیں آتی بلکہ ہر کوئی اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر آگے بڑھ کر کامیابی حاصل کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اپنا ٹیلنٹ منوانے میں وقت تو لگتا ہے لیکن نتیجہ ثمر انگیز ہوتا ہے،وہ آج جس مقام پر ہیں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی وجہ سے ہیں،اداکار کی نئی فلم بابو موشائی بندوق باز ہے جو جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 12:53:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :