سلمان خان کا بھارت کے کرپشن زدہ معاشرے کو کرارا جواب

بدھ 22 مارچ 2017 14:07

سلمان خان کا بھارت کے کرپشن زدہ معاشرے کو کرارا جواب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی اداکاری سے تمام اداکاروں کو تو پیچھے چھوڑ ہی دیا تھا مگر اس بار ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں بھی وہ سب سے آگے رہے۔بولی وڈ سلطان اکشے کمار اور ہرتیک روشن سے بھی زیادہ ٹیکس اداکرکے 17-2016 کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے اداکاروں میں شامل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت میں لوگ عموماً اپنی آمدنی چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ انہیں ٹیکس کم ادا کرنا پڑے لیکن دبنگ خان نے بھارتی معاشرے میں رائج اس رواج کو توڑ دیا ،ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ان ٹاپ 10 اسٹارز کی فہرست جاری کی گئی جنہوں نے 15مارچ 2017 تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا جس میں سلمان خان کا نام سر فہرست ہے۔سلمان نے گزشتہ برس 32.2کروڑ کے مقابلے میں رواں برس 44.5کروڑ روپے ٹیکس کی صورت میں ادا کیے،جس کا واضح مطلب ہے کہ اس سال ان کی آمدنی میں 39فیصد اضافہ ہو اہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 14:07:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :