اداکار جان ریمبو کل اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گے

جمعہ 21 جولائی 2017 14:34

اداکار جان ریمبو کل اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار جان ریمبو کل ( ہفتہ ) اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ منائیں گے ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ انہیں قیمتی تحفہ بھی دیں گی ۔

(جاری ہے)

اداکار ریمبو کا بنیادی تعلق حویلیاں سے ہے ،انہوں نے پی ٹی وی اسلام آباد سے سٹ کام ’’ گیسٹ ہائوس ‘‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا کردار جان ریمبو اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ ان کا اصل نام افضل خان بھول کر ان کو جان ریمبو کے نام سے پکارنے لگے اور یہ نام آج بھی ان کی وجہ شہرت ہے ۔

بعد ازاں انہوں نے فلموں میں بھی اداکاری کی اور اداکارہ صاحبہ سے شادی کر کے اپنا گھر بسا لیا ۔ سالگرہ کے موقع پر انکے سینکڑوں مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 14:34:31