فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی گلوکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے‘ گلوکارہ راگنی

منگل 28 مارچ 2017 13:10

فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی گلوکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے‘ گلوکارہ راگنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی گلوکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے‘ ایک بھی فلم کی کامیابی ساری انڈسٹری کے لئے تقویت کا باعث بنتی ہے ‘ جب فلمیں بنیں گی تو ہی گلوکار بھی مصروف ہونگے اور ان کی معاشی حالت بہتر ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ دور میں فلموں کی کامیابی آئی سی یو میں پڑی انڈسٹری کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ۔

اور ایسا ہرگز نہیں کہ فلم کی کامیابی سے صرف اس سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ یہ پوری انڈسٹری کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے ہی گلوکاروں کی معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے۔ راگنی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے نہ صرف اس سے وابستہ لوگوں کی حالت بہتر ہوگی بلکہ ا س سے منسلک سینکڑوں افراد کے گھروں کے چولہے جلیں گے۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:10:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :