گلوکارہ عذرا جہاں اور سنگیت کار ذوالفقار عطرے کے درمیان علیحدگی ہو گئی

جمعہ 14 اپریل 2017 20:26

گلوکارہ عذرا جہاں اور سنگیت کار ذوالفقار عطرے کے درمیان علیحدگی ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) گلوکارہ عذرا جہاں اور سنگیت کار ذوالفقار عطرے کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ معروف گلوکارہ اور سنگیت کار کی سنگت 12سال بعد دم توڑ گئی۔ باقاعدہ علیحدگی ہونے پر دونوں میں اپنی اپنی جگہ خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ عذرا جہاں نے معروف سنگیت کار ذوالفقار عطرے کی دھنوں پر 100 سے زائد مقبول گیت گائے۔

(جاری ہے)

2005ء میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے مگر کچھ عرصہ قبل دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ گزشتہ روز دونوں کی باقاعدہ علیحدگی منظرعام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق عذرا جہاں اور ذوالفقار عطرے نے خاموشی سے علیحدگی کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی جگہ خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ علیحدگی کے فیصلے کے بعد دونوں کے مراسم بھی بہتر ہو جائیں گے اور دونوں ایک بار پھر گیت اور سنگیت کی دنیا میں گم ہو جائیں گے۔ (سعید)
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 20:26:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :