ودیا بالن نے ساتھی ادکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا

ودیا بالن نے اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور جذباتی ہو کر خود ہی زار و قطار رونے لگیں

جمعہ 14 اپریل 2017 22:52

ودیا بالن نے ساتھی ادکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے فلم’’ بیگم جان ‘‘ کے ایک سین میں ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں تاہم سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ زار و قطار رونے لگیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلموں میں سخت جان عورت کے کردار میں نظر آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک جذباتی انسان ہیں جو کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب فلم ’’بیگم جان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین کی عکسبندی کے لئے ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کرنا تھا۔

اسکرپٹ کے مطابق ودیا نے مشتی چکروتی کو زوردار تھپڑ رسید کیا اور پھر انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں اور اسکرپٹ کے مطابق اداکارہ رونے کی اداکاری کرنے لگیں لیکن ودیا بالن یہ منظر برداشت نہ کرسکیں اور سب کے سامنے ہچکیاں لے کر رونے لگیں جس پر ہدایت کار کو شوٹنگ روکنا پڑی۔شوٹنگ رکنے پر ودیا مشتی چکروتی کو گلے لگا کر آدھا گھنٹہ روتی رہیں اور بار بار معافی مانگتی رہیں جس پر سیٹ پر موجود تما م افراد بھی آبدیدہہوگئے۔۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 22:52:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :