فیشن ماڈل مہرین سید کو انفیکشن ، اسپتال میں داخل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اپریل 2017 12:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2017ء): فیشن ماڈل مہرین سید انفیکشن کے باعث اسپتال داخل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مہرین سید نے اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر اسپتال کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔ جہاں سے معلوم ہوا کہ انہیں آنتوں کا شدید انفیکشن ہو گیا ہے جس پر وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مہرین سید کا شمار پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

لکس اسٹائل ایوارڈ 2017ء میں مہرین سید نے ریڈ کارپٹ پر میزبانی کرنا تھی جس پر ان کے مداح بے حد پُرجوش اور خوش تھے لیکن ان کی بیماری کا سُن کر ان کے مداحوں اور فیشن انڈسٹری میں بھی اُداسی چھا گئی ہے۔

اب یہ تو نہیں معلوم یہ مہرین سید لکس اسٹائل ایوارڈ 2017ء کے ریڈ کارپٹ کی میزبانی کر سکیں گی یا نہیں تاہم فیشن انڈسٹری اور ان کے مداحوں نے مہرین سید کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 12:28:03

Rlated Stars :